دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں پر تشویش ہے- بھارتی وزیر خارجہ

بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں پر تشویش ہے- بھارتی وزیر خارجہ

دہلی(ہمگام نیوز) کل بروز جمعہ خطے کی سب سے بڑی جمہوری ملک بھارت کے وزیر خارجہ کے ایک ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے پامالی پر بھارت کو گہری تشویش ہے-

بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اپنے پریس کانفرنس میں بلوچوں پر ہونے والے پاکستانی ظلم و جبر پر گفگتو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداروں کے جانب سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے پامالیوں پر بھارت کو تشویش ہے-
بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا بھارت پاکستانی اداروں کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کی درخواست کرتا ہے-

پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پر آگاہ ہے، بھارت افغانستان میں جاری انسانی بحران کو روکنے کے لئے بھی پر عزم ہے-

یاد رہے بھارت اس سے قبل بھی بلوچستان میں قابض پاکستانی آرمی اور دیگر فورسز کی جانب سے انسانیت سوز اذیتوں اور انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے‫- بھارتی وزیر خارجہ نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا ذکر اقوام متحدہ میں بھی کرچکا ہے –
جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریند مودی نے 2016 ایک تقریر میں پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی بند کردے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز