کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیضے کے مزید 2583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ہیضے کے مجموعی کیسز کی تعداد 91 ہزار 898 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 34 میں سے 26 اضلاع ہیضے کی وباء سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ اضلاع میں ہیضے نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے ۔ جہاں دن بدن کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
اعدادوشمار کے مطابق ضلع کیچ میں اب تک ہیضے کے 12544 ، خضدار میں 8581 اور پنجگور میں 7229 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،
جھل مگسی میں 5723 ، کوئٹہ میں 5345 ، صحبت پور میں 5176 ، لسبیلہ میں 4420 ، جعفر آباد میں 4418 اور قلعہ سیف اللہ میں 4217 کیسزر پورٹ ہوئے ہیں ـ
ضلع لورالائی میں ہیضے کے 3410 اور چمن میں اب تک 2795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، دیگر اضلاع میں بھی ہیضے کے کیسز سامنے آرہے ہیں بلوچستان میں رواں سال ہینے کی وباء سے 35 افراد انتقال کر چکے ہیں ۔


