Homeخبریںبلوچستان میں بارشوں سے تباہی، ڈیم ٹوٹ گیا،انٹرنیٹ، موبائل اور اے ٹی...

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، ڈیم ٹوٹ گیا،انٹرنیٹ، موبائل اور اے ٹی ایم سروسز بند

 

کوئٹہ ( ہمگـام نیوز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے برساتی نالے بھر گئے جب کہ بلوچستان میں مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلات، خضدار، آوران، تربت، قلعه سایت اللہ ، لسبیلہ ،کوژک ٹاپ، میمن اور کوہلو سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں
ہوئیں جب کہ لورالائی کے نواح میں قائم ڈیم ٹوٹ گیا۔ چمن میں سیلابی ریلوں سے فائبر آپٹک کو نقصان پہنچا اور بینکوں کا سرور ڈاؤن ہوگیا جس سے اے ٹی ایم سروسز بند ہوگئیں جب کہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل ہوگئیں ۔
لسبیلہ کے شہر بیلہ میں بارشوں کے باعث بڑا بند میں شگاف پڑ گیا جس سے شہر کا اسماعیلانی گوٹھ سے رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ کپاس کی
فصلوں کو بھی نقصان ہوا۔
لسبیلہ کے علاقے سالاری میں پھنے 37 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور کوژک ٹاپ پر کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کے لیے محال
کر دی گئی ۔

ادھر ہوشاب میں برساتی نالے میں پھنسے 4 افراد کو بچالیا جب کہ صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں، بیٹی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

Exit mobile version