سه شنبه, نوومبر 19, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاریبلوچستان میں بڑے پیمانے...

بلوچستان میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاریبلوچستان میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 3 جنوری بروز منگل قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسی نے زاہدان شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر اور کم از کم 15 بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ـ

گرفتار شدگان میں سے دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے 20 سالہ نعمت اللہ سرگلزہی اور 17 سالہ احسان سرگلزہی شامل ہیں تاہم اطلاع موصول ہونے تک دیگر شہریوں کی شناخت کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں ہے۔

قابض ایرانج سرکاری میڈیا نے بھی ان گرفتاریوں کا تذکرہ چوروں کے ٹولے کے طور پر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد سے متعدد آتشیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ 2 جنوری کی شام کو قابض ایرانی سیکیورٹی اور ملٹری فورسز سمیت انٹیلیجنس ایجنسی نے زاہدان کے محلے کریم آباد میں ایک اسپورٹس ہال پر چھاپہ مارا اور عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر کئی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو گرفتار کرلیا۔

 یہ گرفتاریاں زاہدان کے دیگر علاقوں جیسا کہ سید احمد پارک، کشاورز، شیرآباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ہوئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں اور احتجاج کو دبانے کے مقصد سے انہیں گرفتار کیا گیا اور سیکیورٹی اداروں نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز