چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے بعد کئی علاقوں ہیضہ کا وبا...

بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے بعد کئی علاقوں ہیضہ کا وبا پھوٹ پڑا ہے سوراب میں ایک بچہ ہلاک

سوراب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی تباہی کے بعد بلوچستان کے اکثر شہروں، دیہاتوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مہرآباد کے علاقے لاکھوریان میں ہیضہ کی پھیلی وبا پر تاحال قابو نہ پایا جاسکاہے ، گزشتہ روز ہیضہ سے متاثرہ تین سالہ بچہ عباد الرحمٰن جان کی بازی ہار گئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کلی ساسولی لاکھوریان میں ہیضہ پھیلنے کی اطلاع ملی تھی جس پر محکمہ صحت کی ٹیم روانہ کرنے کا دعواءتو کیا گیا مگر علاقہ مکینوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ افیسران معاملہ کی سنگینی کا نوٹس لے کر پھیلی وبا پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز