چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں سیلاب اور بارش سے 574 اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان...

بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے 574 اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ” محکمہ تعلیم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 574 اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 32 اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے متعدد اسکولوں کی عارتیں متاثر ہوئیں ان اسکولوں کے 1121 کلاس رومز ، 24 امتحانی ہال اور 188 چار دیواریوں کو نقصان پہنچا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے اسکولوں کے 264 واش رومز اور 20 اسٹاف رومز متاثر ہوئے ، محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران اسکول کی عمارتیں تباہ ہونے سے 78 ہزار 910 طلباء وطالبات کی حاضری متاثر ہوئی ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز