کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 6 اموات کی تصدیق ہوگئی ہے ، مجموعی طور پر اموات کی تعداد 310 جبکہ متاثرہ مکانات کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔
محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ضلع کوہلو سے 3 مرد ، 2 بچوں اور ایک خاتون کے چھت گرنے کے باعث اموات کی تصدیق ہونے کے بعد 13 جون سے ابتک ہونے والی اموات کی تعداد 310 ہوئی ہے ۔
جس میں 141 مرد ، 94 بچے اور 75 خواتین شامل ہیں بلوچستان میں 184 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب کے باعث نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے صوبے میں اب تک 72 ہزار 235 مکانات متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 20 ہزار 27 مکمل جبکہ 52 ہزار 208 جزوی طور پر متاثر ہوئے میں رپورٹ کے مطابق صوبے میں ابتک 2 ہزار 198 کلومیٹر سڑکیں اور 24 پل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 9 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی ہے اور 5 لاکھ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ۔


