یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 23 افراد جاں بحق

بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 23 افراد جاں بحق

 

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی جس کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ‘پی ڈی ایم اے’ نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سیلابی ریلہ 4 افراد کو بہا کر لے گیا۔
دوسری جانب دکی میں لورالائی پٹھان کوٹ کے علاقے میں سیلابی ریلے سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

اس کے علاوہ بارش سے تمبو اور کنل سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کوہلو سمیت مختلف شہروں میں کچی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان بھر سیلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے زیرآب آگئے، کچھے مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تاہم دوسری جانب جانبحق ہونے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ لیکن کمیونیکیشن اور زمینی رابطہ کے منقطع ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں اور شہروں کی تازہ ترین صورتحال ذرائع ابلاغ میں نہیں پہنچ سکی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز