جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں شناختی کارڈ کے بغیر لوگوں کی سب سے زیادہ تعداد

بلوچستان میں شناختی کارڈ کے بغیر لوگوں کی سب سے زیادہ تعداد

زاہدان ( ہمگام نیوز) وومین اینڈ فیملیز افیئرز کے سربراہ انسیہ خزعلی نے کہا ہے کہ پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر لوگ ملک کے مختلف صوبوں بشمول بلوچستان، قم، یزد، خراسان وغیرہ میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا: “ان لوگوں میں اکثریت خواتین اور لڑکیوں کی ہے، پیدائشی سرٹیفکیٹ کی کمی کی وجہ سے وہ مناسب تعلیم اور صحت حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔”

قبل ازیں، تعاون، محنت اور سماجی بہبود کے سابق نائب فلاحی امور کے وزیر احمد میدری نے کہا: “اس وقت ملک میں 48,000 بچے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر رہتے ہیں۔”

ان کے بقول: “یہ خیال کہ بغیر پیدائشی سرٹیفکیٹ کے ان تمام بچوں کا تعلق بلوچستان سے ہیں. یہ تعداد بالکل درست نہیں ہے بلکہ ان بچے تمام صوبوں میں موجود ہیں۔ تہران، خراسان، اصفہان اور قم میں ہمیں بڑی تعداد میں بغیر شناخت کے بچے ملے ہیں جو پیدائشی سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات نہیں رکھتے ہیں ـ

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ایران میں بغیر شناخت کے افراد کی تعداد 10 لاکھ ہے اور بعض حکام کے بیانات کے مطابق ان افراد میں سب سے زیادہ تعداد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز