بلوچستان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کانک مستونگ میں بندوق صاف کرتے وقت اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پشین گریڈ کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پشین گریڈ کالونی میں فائرنگ کرکے خیال محمد نیازی نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ آخری اطلاعات آنے تک قتل کی وجوہات سامنے نہ آسکیں اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
گزشتہ شب کوہلو کی تحصیل کاہان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بہادر خان نامی شخص کو زخمی کردیا۔ زخمی شخص کو علاج کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


