چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں مختلف اضلاع میں بارش و ژالہ باری، ندی نالوں میں...

بلوچستان میں مختلف اضلاع میں بارش و ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں بارش سنجاوی میں ڈیڑھ فٹ تک ڑالہ باری کوہلو،نوشکی، خضدار، قلات، لسبیلہ، سبی، تربت، بولان، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، پشین، دکی مچھ، آواران اوردیگر علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

دکی میں ندی نالوں میں طغیانی سے15مکانات منہدم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ژوب کے علاقے کبزئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی بارش اور ژالہ باری سے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے ماکوڑی میں سیلابی ریلے میں 20بکریاں بہہ کر ہلاک ہوگئی۔ دالبندین کے علاوہ گردی جنگل،پدگ،اور چھہتر میں گرج چمک کے ساتھ کافی تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے گر می کازور ٹوٹنے لگا اور موسم خوشگوار ہونے لگا بارش برستے ہی روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا اور اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لیا۔

قلات شہر اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش،دو مہینے کے وقفے کے بعد آج ہو نے والے بارش سے شہریوں میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے بارش سے سیب آڑو خوبانی چیری اور پہاڑوں پر خود رو جڑی بوٹیوں کو تقویت ملے گی۔

قلات شہر اور گردونواح میں دو مہینوں کے وقفے کے بعد شہر اور گردو نواح میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا، بارش سے قلات میں سیب آڑو خوبانی چیری سمیت پہاڑوں پر خود رو جڑی بوٹیوں پر اچھے اثرات مرتب ہو نگے جس سے ما ل مویشیوں کے لیئے چارہ میں اضافہ ہو گا۔

تربت سمیت دشت کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، گرمی کا زور ٹھوٹ گیا۔ اطلاع کے مطابق دشت کپکپار سمیت نگور، گوھرگ باغ، کاشاپ، ہوچات، کروس تنک، شیھانی گوھرکے علاوہ دشت کے مختلف علاقوں اور تمپ اور مند میں بدھ کی شام شدید بارشیں ہوئیں جس سے گرمی کا زور ٹھوٹ گیا جبکہ بارشوں کی وجہ سے موسم سہانا ہوا۔ دشت سے اطلاع کے مطابق کپکپار اور نگور کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی جس سے فصلات کو نقصان پہنچا۔

ضلع کوہلو میں گزشتہ روز بارش اور ژالہ باری سے تمبو،سنجاڑ،جاندران تھل،اوریانی،ٹاؤن ایریا،نیصوبہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے سیکڑوں ایکڑ گندم کی تیار فصل تباہ ہوگئی ہے جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب بارش اور ژالہ باری سے ماکوڑی میں سیلابی ریلے میں 20بکریاں بہہ کر ہلاک ہوگئی ہیں۔ شہر چمن اور آس پاس کے مضافاتی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش،بارش سے گرمی کی شدت میں کمی موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا بارش سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔

دکی میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی پانی کا ایک ریلا ندی کے قریبی آبادی میں داخل 15 سے زائد گھر گرگئے۔موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی،کلی ملا عبداللہ ندی میں برساتی پانی کا ایک بڑا ریلا آنے سے پانی ندی کے قریبی آبادی میں داخل ہو گیا۔

کلی ملاعبداللہ کے قریب ندی میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی کچی آبادی والے گھروں میں داخل ہونے سے 15 سے زائد مکانات کی دیواریں اور کمرے گر کر منہدم ہو گئے۔ ملبے تلے قیمتی سامان دب گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں آئندہ تین روز تک بارش کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں طغیانی کابھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز