کوئٹہ(ہمگام نیوزڈیسک) نیٹ فورکاسٹ اپدیٹس کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوچکی ہے اور سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔سیلاب زدہ نوشکی میں ایک بار پھر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے نوشکی شہر اور گردونواح میں زبردست بارش ہوئی .زرائع کے مطابق ڈاک انام بوستان, مل ,کیشنگی, احمدوال میں بھی یکساں بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، گلستان، خانوزئی، برشور، بوستان اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کردی ہے جب کہ مسافروں کو آج اور کل غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث موسم میں ٹھنڈ برقرار ہے۔
وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، قلات میں 2 دالبندین میں 7 بارکھان میں 8، سبی میں 14، تربت میں 15، گوادر اور ژوب میں 16، لسبیلہ میں 17 جب کہ زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجگور میں 4 اور ماڑہ میں 3 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہو چکی ہے۔موسم سرما کا اختتام ہے لیکن بیشتر بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔