شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںبلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

(ہمگام نیوز )

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے ہونے والے خودکش حملے میں 149 افراد کی ہلاکت کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے خود اپنے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عام انتخابات 2018 کے دوران وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 6 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے،

اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے الیکشن کمیشن کو موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں آج سے 31 جولائی تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ جبکہ فروری2017 سے آوران، کیچ اور قلات میں بھی موبائل انٹرنیٹ سروس پہلے سے ہی بند کیا جاچکا ہے۔جس سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔خصوصا طلبہ اپنے پڑھائی کے سلسلے میں بہت سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

چند روز قبل مستونگ میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 149افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد بلوچستان بھر میں نام نہاد سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔ اب انہی سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان کے 6 اضلاع کی موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے۔پاکستان کے پر فساد انتخابات پہلے سے مختلف قسم کے مسائل کے شکار عوام کی زندگی ان پابندیوں کی وجہ سے مزید گھمبیر تر ہوتا جارہاہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز