سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہزاروں ٹن کھجور کا نقصان

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہزاروں ٹن کھجور کا نقصان

زاہدان( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 2022 کے موسم گرما میں مون سون کی بارشوں نے بلوچستان کی کھجور کی 136,000 ٹن سے زائد فصلیں تباہ کر دی ہیں ۔

بلوچستان ایگریکلچرل جہاد آرگنائزیشن کے سربراہ اردشیر شہرکی نے کہا: اس صوبے میں پیدا ہونے والی 136,250 ٹن کھجور اس ماہ اگست میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس عرصے کے دوران بلوچستان کے 22 ہزار 800 ہیکٹر کھجور کے باغات کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے باغات طوفان، بارش اور نمی کے زیر اثر پھلوں کے گرنے اور فصل کی کھٹائی کا شکار ہوئے۔

تازہ ترین نتائج کے مطابق بلوچستان کے باغات کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 270 ارب ایرانی تمن سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز