جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں ڈینگی کے مزید 62 کیسز کی تصدیق، مریضوں کی تعداد...

بلوچستان میں ڈینگی کے مزید 62 کیسز کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 3 ہزار 841 ہوگئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے 3 اضلاع لسبیلہ ، کیچ اور گوادر سے ڈینگی کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں ڈینگی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 941 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز لسبیلہ سے ڈینگی کے 48، کیچ سے 2 اور گوادر سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 841 ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع کیچ میں 2 ہزار 966 رپورٹ ہوئی جبکہ گوادر میں 430 اور لسبیلہ میں 409 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز