چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریں"بلوچستان نہ پاکستان ہے اور نہ ہی ایران” کے عنوان سے 31جنوری...

“بلوچستان نہ پاکستان ہے اور نہ ہی ایران” کے عنوان سے 31جنوری سے پیٹیشن پر دستخط لیئے جائینگے:FBM

بیلیفیلڈ(ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ جرمنی میں اپنے منعقدہ دستخطی مہم کا باقاعدہ آغاز 31 جنوری بروز جمعرات سے کریگی۔ مہم کا آغاز جرمنی کے شہر بیلیفیلڈ سے ہوگا اور پہلے مرحلے میں شہر کی یونیورسٹی میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد ہوگا جس کے دوران یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ سمیت دیگر افراد کو آگاہی فراہم کی جائیگی اور ان سے اس مہم کے حوالے سے دستخط لیئے جائیں گے۔
فری بلوچستان موومنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پروگرام کا باقاعدہ آغاز جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فالیا سے ہوگا جس کو مزید وسعت دیکر دیگر جرمن صوبوں اور تمام بڑے شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔ مہم کے آغاز میں جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فالیاکے تمام بڑے شہروں میں مختلف دورانیئے کے آگاہی کیمپ منعقد ہوں گے۔
اس مہم کے ذریعے جرمن عوام اور جرمنی میں رہنے والے دیگر اقوام کو بلوچستان کی تاریخی حیثیت، پاکستانی و ایرانی قبضے اور فوجی یلغار کے نتیجے میں بلوچ عوام کی آزادی سلب کرنے سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر مظالم کے حوالے سے معلومات فراہم کرکے ان سے “بلوچستان جو نہ پاکستان ہے اور نہ ہی ایران” کے عنوان سے پیٹیشن پر دستخط لئے جائیں گے۔ مہم جس کا دورانیہ تین سے چار ماہ ہوگا کے اختتام پر اس مہم کے نتائج نہ صرف میڈیا میں جاری کئے جائیں گے بلکہ جرمن وفاق سمیت صوبائی پارلیمنٹ، امیگریشن اور دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ ، ساتھ ملکی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کو بھی اس مہم کے نتائج کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ بلوچستان اور بلوچ قوم کو یورپ بلخصوص جرمنی میں ایک الگ شناخت کے ساتھ حیثیت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز