Homeخبریںبلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کے شدت میں اضافہ ہو گیا

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کے شدت میں اضافہ ہو گیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کے شدت میں اضافہ ہو گیا آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کے امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے گرم علاقوں سبی،دالبندین،تربت ،خضدار،قلات،چمن ، ژوب سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے کوئٹہ میں درجہ حرارت 37 خضدار میں14 ، قلات میں32 سبی میں58 ، دالبند ین میں45 اور تربت میں50 ڈگری سینٹی گریڈ گیا ہے کوئٹہ اور تربت میں گزشتہ روز رواں سال کی شدید گرمی ریکارڈ کی گئی

Exit mobile version