یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے سیلاب متاثرین حکومتی اعلان کردہ رقوم نہ ملنے پر کوئٹہ...

بلوچستان کے سیلاب متاثرین حکومتی اعلان کردہ رقوم نہ ملنے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد کی سیلاب متاثرین ایسے تھے جن کو حکومتی اعلان کردہ رقم 25 ہزار روپے نہیں ملی تھی ۔ متاثرین سیلاب کی ایک بڑی تعداد ریجنل آفس کوئٹہ تشریف لائے اور شکایت درج کی کہ بینظیر انکم سپورٹ کی جانب سے انہیں 25000 کی امدادی رقم نہیں دی جارہی ۔
درخواست موصول ہوتے ہی عملے نے کاروائی کا آغاز کیا ۔ اور کارروائی کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ حقیقی طور پر درخواست گزار افراد سیلاب متاثرین ہیں ۔ اور ان کی امداد یقینی ہونی چاہیے ۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے حکم جاری کیا کہ در خواست گزاروں کو فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 25 ہزار کی رقم دی جائے ۔
رقم ملنے پر سیلاب متاثرین نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اس مشکل
وقت میں ساتھ نبھانے پر وفاقی محتسب کا احسان مند نظر آئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز