Homeخبریںبلوچستان کے علاقے لاکھڑا میں رات گئے تیز ہواؤں و بارشوں نے...

بلوچستان کے علاقے لاکھڑا میں رات گئے تیز ہواؤں و بارشوں نے تباہی مچادی۔

لاکھڑا (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے لاکھڑا میں رات گئے تیز ہواؤں و بارشوں نے تباہی مچادی۔ کئی گھروں کے چھتین گر گئیں۔ لوگوں کی زمینوں پر لگے سولر سسٹم تیز ہواؤں کی زد میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بارشوں و تیز ہواؤں سے لاکھڑا کے علاقے موضع چانکارہ و موضع جیزن میں کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں جبکہ وہاں کے زمینداروں کا کہنا ہے کہ ہمارے زرعی زمین میں نصب سولر سسٹم و شمسی پلیٹیں تیز ہواؤں کی وجہ سے گر کر ٹوٹ گئی ہیں اب ہمارے پاس اتنی رقم نہیں کہ ہم دوبارہ سے سولر سسٹم و شمسی پلیٹیں لے کر اپنی زمینوں کو دوبارہ آباد کر سکیں

زرائع کے مطابق وہاں کے زمینداروں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ تحصیل لاکھڑا کے علاقے چانکارہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور ہماری مالی مدد کی جائے

Exit mobile version