دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ

بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ

کوئٹہ، ژوب (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دو سکولز میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر دو سکولز بند کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن سکولز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاؤن میں 6 کیسز جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلی عالم خان میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بناء پر حکام بالا کے احکامات پر 19ستمبر 2020ء سے اپنے سکولز بند کئے جائیں۔

ژوب کے تعلیمی اداروں میں طالبعلم سمیت 7 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ژوب کے تعلیمی اداروں گرلز کالج کی ایک لیکچرر ایک طالبہ، گرلز سکول سٹی کی کلاس فور کا ایک ملازم دو طالبات، گرلز ناصر آباد کی ایک طالبہ اور نیو ٹاوْن ہائی سکول کی ایک طالبعلم سمیت 7 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز