سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں سے قابض فورسز نے 6 افراد کو اغوا...

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قابض فورسز نے 6 افراد کو اغوا کرلیا

آواران( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قابض پاکستانی فورسز نے 6 افراد کو اغوا کرلیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قابض پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے پیراندر مسکان سے طاہر ولد خان محمد سکنہ مسکان کو حراست میں لے کر اغوا کرلیا.

اسی طرح پیراندر کے مقام زیارت ڈن میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے ہاشم ولد دلمراد وحید ولد دلمراد، وزیر ولد نمبو اور سکیداد کو حراست میں لے کر اغوا کرلیا.

دوسری جانب قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ دن مند کے علاقے ملا چات میں جارحیت کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارکر بیبگر ولد نور محمد کو حراست میں لے کر اغوا کرلیا.

مقامی ذرائع کے مطابق جارحیت کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے عورتوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے موبائل سمیت دیگر اشیاء اپنے ساتھ لے گئے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز