شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کا ملنا تشویشناک ہے.وی...

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کا ملنا تشویشناک ہے.وی بی ایم پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچوں کی بازیابی کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کیچ سمیت باقی علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پر ہمیں شدید تشویش ہے. 

وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے مزید کہا کہ بلوچستان سے برآمد ہونے والی لاشوں کو شناخت کے ذرائع استعمال کیے بغیر دفنانے کی وجہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں. 

آخر میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے مطالبہ کیا کہ برآمد شدہ لاشوں کے شناخت کیلئے تمام زرائع استمعال کئے جائیں، بصورت دیگر وائس فار بلوچ مسنگ پرسن صوبائی و وفاقی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرے گی. ‏

یہ بھی پڑھیں

فیچرز