Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں سے ملنے والے10نامعلوم میتوں کو دشت تیرہ میل...

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ملنے والے10نامعلوم میتوں کو دشت تیرہ میل قبرستان میں دفنایا گیا:VBMP

کوئٹہ(ہمگام نیوز ڈیسک)‏ بلوچستان سے جبری اغوا شدہ بلوچ اسیران کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے تنظیم نے سماجی رابطہ کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا یے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 10 نامعلوم و لاوارث میتوں کو ایدھی کوئٹہ کے رضاکاروں نے دشت تیرہ میل کے قبرستان میں تدفین کردی گئی ہیں ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کی مطابق ان لاشوں کی شناخت کے تمام زرائع استعمال کیے؟ یاد رہے بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کی تنظیم کے عہدیداران بلوچ اسیران کے لواحقیقن اور سماجی و سیاسی کارکنوں کے تعاون سے کہی سالوں سے اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے پرامن احتجاج کرنے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال پر بیھٹے ہوئے ہیں۔تاکہ مقامی اور عالمی میڈیا ان غیر قانونی جبری اغوا شدہ بلوچ اسیران کی آواز کو دنیا تک پہنچائے۔جب کہ یہاں اس کے برعکس ہورہا ہیں۔ اب تو ان جبری اغوا شدہ اسیران کے بازیابی کی بجائے بہت سے اسیران بازیابی کی بجائے ان کی نعش بلوچستان کے مختلف شہروں کے چوراہوں سے برآمد ہورہے ہیں۔جنھیں ان کے لواحقین کو اعتماد میں لیئ بغیر ان کے سامنے شناخت کیئے بغیر ان کو لاوارث قرار دیکر مختلف قبرستانوں میں لاوراث قرار دے کر دفنائی جارہی ہیں۔

Exit mobile version