Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیزہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے آئندہ 2روز کے دوران جنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، کوہلو، شیرانی، ہرنائی، بولان، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، پسنی، اورماڑہ، گوادار اورگردونواح کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version