Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گذشتہ رات گئے زلزلے کے جھٹکے، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کوئٹہ، پشین اور مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 12 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، گھروں میں سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر اٹھ بیٹھے اور کلمہ طیبہ سمیت قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

Exit mobile version