Homeخبریںروس نے شامی فوج کو ایس300جدید میزائل دفاعی نظام فراہم کرچکاہے،؛روسی وزیرخارجہ...

روس نے شامی فوج کو ایس300جدید میزائل دفاعی نظام فراہم کرچکاہے،؛روسی وزیرخارجہ لاروف

نیویارک (ہمگام نیوز ڈیسک ) مشرق وسطی کی پر تشدد سیاسی حالت اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے اب شام کی جنگ ایک نئی رخ اختیار کررہی یے۔ گزشتہ دنوں نیویارک میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کو ایس 300 میزائل دفاعی نظام مہیا کرچکا ہے۔وہ اقوام متحدہ میں ایک نیوز کانفرنس میں گفتگو کررہے تھے۔بقول ان کے یہ اقدام شام میں روسی فوج کی 100 فی صد سکیورٹی اور تحفظ کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔جبکہ درحقیقت شام میں روسی فوج اپنے قومی مفادات ،حزب الللہ اور ایرانی شیعہ جنگجووں کو اسرائیلی حملوں سے تعفظ دینا ہے۔ اسرائیل ایک عرصے سے روس پر یہ زور دیتا چلا آرہا ہے کہ وہ شام کو ایس 300 میزائل دفاعی نظام فروخت نہ کرے۔ان کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ اس کی وجہ سے اسرائیلی فوج شام میں ایران اور حزب اللہ کی فورسز کو اپنے فضائی حملوں میں نشانہ نہیں بنا سکے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گذشتہ سوموار کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ ہتھیاروں کے جد ید نظام کو ’’ غیر ذمہ دار کھلاڑیوں‘‘ کے حوالے کرنے سے خطے میں خطرات میں اضافہ ہوگا۔ تاہم روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے گذشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ ماسکو ماضی میں شام کو یہ میزائل دفاعی نظام فروخت نہ کرکے اسرائیل پر احسان کرتا رہا ہے مگر شام میں ہمارے طیارے کی تباہی میں پندرہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وہ شام میں اپنی فورسز کے تحفظ کے لیے مناسب جوابی اقدامات کرنے پر ایسا کیا گیا یے۔

Exit mobile version