شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںبلوچستان گڈانی ساحل سے قدیم قیمتی مورتی برآمد

بلوچستان گڈانی ساحل سے قدیم قیمتی مورتی برآمد

گڈانی (ہمگام نیوز ڈیسک ) بلوچستان ایک ایسی سرزمین ہے جو قیمتی معدنیات کے ساتھ ساتھ آثارِ قدیمہ سے بھی مالا مال ہے۔ یہاں تاریخ کی ایسی ایسی نشانیاں موجود ہیں جو اسے دوسرے ممالک سے ممتاز کرتی ہیں، ایسے میں بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے اور پکنک پوائنٹ گڈانی کے سمندر سے مقامی ماہیگیروں کو ایک قدیم مورتی مل گئی ہے ۔ جسے ان لوگوں نے کسٹم کے حوالے کیا ہیں ۔گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے پکنک پوائنٹ پر سمندر سے پتھر کی بنی ہوئی ایک قدیم قیمتی مورتی برآمد ہوئی، جسے مقامی ماہی گیروں نے گڈانی کسٹمز کے حوالے کردیا ،جب پولیس کو اس کی خبر ہوئی تو انھوں نے اس کو اپنے پاس رکھنے کے دعویدار نکلے۔ یہ مورتی پتھر سے بنی ہوئی ہے اور کافی پرانی محسوس ہوتی ہے، جس کے بارے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ کسی ہندو راجہ کی ہوسکتی ہے جو ایک جنگلی جانور پر سوار ہے۔خیال ہے کہ یہ مورتی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ٹوٹنے کے لیے آنے والے کسی پرانے اور ناکارہ بحری جہاز سے سمندر میں گر گئی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر مورتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر سیشن عدالت نے کسٹمز اور گڈانی پولیس کو آج مورتی سمیت طلب کرلیا، جہاں اس کی حوالگی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز