دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بی آر ایس او کی...

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بی آر ایس او کی جانب سے طلبہ کے لیے الوداعی پارٹی کا انعقاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن کے آرگناہزنگ باڑی کے ترجمان کی جانب سےایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز بی آر ایس او کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلیم ختم کرنے والے طلباء کے اعزاز میں الوداعی پارٹی (فیر ویل پارٹی)کا انعقادکیا گیا۔ فیر ویل پارٹی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شہید نواب اکبر خان بگٹی ہاسٹل کے ہال میں منعقد کیا گیا جس میں بی آر ایس او کے مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ الوداعی پارٹی سے بی آر ایس او کے مرکزی رہنماء نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلباء کا شروع دن سے بلوچ سیاست میں ایک اہم کردار رہا ہے اور طلباء قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ تعلیم ختم ہونے کے بعد طلباء کو ہی قومی بھاگ دھوڈ سنبھالنی ہے۔اگر تاریخ کا مطالع کیا جائے تو انقلابی سرگرمیوں میں ہمیشہ طلباء پیش پیش رہے ہیں۔دنیا بھر میں جہاں جہاں ظالم حکمرانوں نے اپنے مظالم ڈھائے تو وہاں ان مظالم کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کرنے والا طبقہ طلباء کا ہی رہا ہےاور یہی مثال بلوچستان میں بھی ملتی ہے جہاں ایک مخصوص طبقہ گزشتہ چھ دہائیوں سے بلوچ قوم کے وسائل پر قابض ہے جس کے خلاف بلوچ طلباء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بی آر ایس او کے رہنماؤں نے کہا کہ طلباء معاشرے کا وہ طبقہ ہوتا ہے جس پر قوم کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔آج بلوچ تحریک میں طلباء کا کردارقابلِ ستائش ہے، سختیوں اور ہزاروں رکاوٹوں کے باوجود طلباءاپنی جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز