کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے سکیورٹی کے نام پر طلباء کی تذلیل کا سلسلہ جاری، یونیورسٹی میں ہر طرف سیکورٹی گارڈز ، ایف سی پولیس اور پرائیویٹ گاڑذ اور واک تھرو گیٹس پچھلے کئی سالوں سے قوم کے مستقبل کی معماروں کیلئے عزاب بن گئے ہیں ، اس کے علاوہ دیواروں پر خاردار تاروں کی بھر مارہے۔ جبکہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں مختلف جگہوں پر کئی ٹارچر سیلز بھی موجود ہیں جبکہ جامعہ خود ہرطرف بے شمار بد انتظامی اور تعلیمی مسائل کا شکار ہے۔ جن میں طلباء کا فیسوں میں بےتحاشہ اضافہ لیکچررز اور پروفیسرز کی کمی، اس کے علاوہ یونیورسٹی کےسیاسی،اخلاقی اور تعلیمی تربیتی سرکلز کو سبوتاژ کرنا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی کے ٹارچر سیل سب سے خطرناک ٹارچرسیلوں میں شامل ہیں۔اور زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف اوقات اور جگہوں میں سینکڑوں جبری اغوا شدہ بلوچ طلباء اور دیگر اسیران اس میں مختلف قسم کی ازیتیں سہہ رہے ہیں۔


