یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںبلوچستان یونیورسٹی میں طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف پسنی میں احتجاجی...

بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء کو ہراساں کرنے کے خلاف پسنی میں احتجاجی ریلی

پسنی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں آج طلباء نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق احتجاجی ریلی آج صبح 11 بجے سیکینڈری اسکول پسنی سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پسنی پریس کلب تک پہنچی جہاں پر طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہا جس کے دوران تعلیم دشمن عناصر اور وائس چانسلر اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف شدید نعرے بازی ہوتی رہی۔

مظاہرے میں شریک افراد نے مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں پسنی کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبا نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز