جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںبلوچ خواتین اور بچوں کے اغوا کے خلاف ایتھنز میں BRP...

بلوچ خواتین اور بچوں کے اغوا کے خلاف ایتھنز میں BRP کا احتجاجی مظاہرہ

ایتھنز (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کر زیر اہتمام نصیرآباد، آواران اور مشکے سے بلوچ خواتین اور بچوں کے جبری گمشدگیوں کے خلاف گریس کے دارلحکومت ایتھنز میں گریس پارلیمنٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے بلوچستان کے مختلف علاقون سے بلوچ خواتین اور بچوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ہے جس کی ردعمل میں بلوچ رپبلکن پارٹی نے آج گریس میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہر کیا، مظاہریں نے پاکستانی فوج کی بربریت بلوچ خواتین اور بچوں کی جبری گمشدگیون اور بلوچستان میں جارہی بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کی اور عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کا نوٹس لیں۔
یار ہے کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ربی سے 29 اپریل کو پانچ بچوں اور چار خواتین کو حراست میں لینے کے بعد نامعلم مقام پر منتقل کردیا تھا جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں کہ انہیں کس جرم اور قانون کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز