دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد-بساک

بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد-بساک

نال(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کا جنرل باڈی اجلاس زونل صدر کریم عالم بلوچ کے زیرصدارت منعقد کیا گیا جس میں مرکزی کمیٹی کے ممبر رفیق بلوچ بطور مہمان خاص شریک ہوئے. اجلاس میں تعارفی نشست، مرکزی سرکیولر، زونل سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال ، تنظیمی امور کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں زونل کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس میں صلاح الدین بلوچ زونل صدر اور اسلم بلوچ زونل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی ممبر رفیق بلوچ نے کہا کہ لٹریچر سماج کا آئینہ ہوتا ہے. بحیثیت طلبا تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا ہمیشہ سے کوشش رہا ہے کہ بلوچ طالبعلموں کو ترقی پسند اور قوم دوست لٹریچر کی جانب راغب کراسکے. سہ ماہی نوشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. نوشت نہ صرف تنظیمی ممبران کیلیے، بلکہ سماج کے تمام تر طبقوں کیلیے شائع کیاگیا ہے. تنظیمی ممبران نوشت میگزین کو ایک ایک بلوچ تک سر کرنے کی کوشش کریں. کتب بینی کسی بھی سماج کے ترقی کا ضامن ہے. کتاب کلچر کو پروموٹ کرنے اور لائبریریوں کا قیام شروع ہی سے تنظیم کا نصب العین رہا ہے تاکہ بلوچ سماج کے اندر کتب بینی کے رجحان کو فروغ مل سکے
آج کے جدید دور میں ترقی کے منازل وہی قومیں طئے کر سکتی ہیں جس کے نوجوان طبقوں کو اپنی قومی زمہ داریوں کا احساس ہو. ادارتی طور پر ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ایک ایسے سماج کی تشکیل کو ممکن بنایا جا سکے جہاں سوال و جواب کا رجحان ہو، تاکہ مختلف آراء سوچ کو موقع مل سکے، انہی ڈسکشن کے ماحول سے ہی مختلف مسائل کا حل ممکن ہے.

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نال بلوچ سیاست کا گڑھ رہا ہے اور بلوچ سیاست کو قدآور شخصیات سے نوازا ہے. کچھ نادیدہ قوتوں نے سیاست پہ قدغنیں عائد کی ہیں اور سماج میں خوف کا ماحول پیدا کیا گیا ہے. آج نال کے تنظیمی ساتھیوں پہ لازم ہے کہ اس سیاسی ماحول کو پھر سے پروان چڑھانے میں اپنا جدوجھد تیز کریں، صوبے بھر کی طرح یہاں بھی تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں. ڈگری کالج اور ایلمنٹری کالج میں ٹیچر سٹاف تک میسر نہیں. یہی ماحول یہاں کے سکولوں کا بھی ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سماج میں تعلیمی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.

اجلاس میں زونل سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست ،عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال ، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں مختلف فیصلے لیے گئے اور نئی کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا. جس میں صلاح الدین بلوچ زونل صدر، سعید فیض زونل نائب صدر، اسلم بلوچ زونل جنرل سیکرٹری ،ظریف بلوچ زونل ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور داؤد بلوچ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے.

نئی منتخب شدہ کابینہ سے مرکزی کمیٹی کے ممبر نے حلف لیا اور نئی کابینہ نے اپنی زمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دینے کا اعادہ کیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز