Homeخبریںبلوچ شہداء کو کراج تحسین پیش کرتے ہیں : بی ایس ایف

بلوچ شہداء کو کراج تحسین پیش کرتے ہیں : بی ایس ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہید نثار مینگل  شہید خدائیداد مری شہید قمبر چاکر  شہید الیاس نزر  شہید رحیم داد نیچاری کوان کی قومی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء نے قومی غلامی سے نجات اور جداگانہ بلوچ قومی شناخت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کی خدمات اور بیش بہا قربانیاں ہمارے لئے نشان راہ اور جہد آزادی کا اٹوٹ انگ ہے۔ غلامی کے خلاف جدوجہد کرنے والے اقوام اپنی شہداء کو فراموش نہیں کرسکتے بلکہ عقیدت کے حد تک اپنی شہداء کا احترام کرتے ہیں کیونکہ شہداء قوموں کی تاریخ کا سرمایہ افتخار ہے ترجمان نے کہاکہ یہ ر یاست کی زہنی اخترع ہوگی کہ وہ طاقت اور تشدد کے استعمال سے بلوچ عوام کی اپنی آزادی کے ساتھ مضبوط اور پختہ کمٹمنٹ کو کمزور کرسکے گا بلوچ ایک ایسی جدوجہد کے ساتھ وابسطہ ہے جو شہداء کے لہو سے نشود نماء پاچکی ہے دنیا میں آزاد حیثیت میں شناخت پانے والے قومون کی تاریخ قربانیوں کی تاریخ ہے کسی بھی قوم کو آزادی تحفہ میں نہیں دیا گیا جنہوں نے اپنی منزل آزادی کے لئے جدوجہد کی ان کے سرزمین پر شہداء کے قبرستان موجود ہے جو آزادی کے حصول کے لئے تیسری سطح کے مطالبات کئے وہ اپنے قوموں کو غلامی کی پاتال سے نہیں نکال سکے آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ کی مثال ہمارے سامنے ہیں جو ریفرنڈم پر تکیہ کرکے اپنے اپنے آزادیوں کی بات کی وہ آج بھی تسلط میں ہیں طاقت ور یا نوآبادیاتی زہن اس سطح پر نہیں آیا کہ وہ استصواب رائے یا ریفرنڈم کے زریعہ آپ کو آزادی کے حصول کے لئے بلا کسی مداخلت آپ کی آزادانہ رائے کو اہمیت دین بلکہ ان کا کام دھونس و دھاندلی ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قومی آزادی کا حصول آزادی کی جدوجہد سے ممکن ہے بلوچ قومی تحریک مشکلات اور بے پناہ تکالیف کے ساتھ آج ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے یہ تبدیلی کوئی حادثہ نہیں بلکہ بلوچ عوام اور شہداء کی قربانیوں کا حاصل وصول ہے شہداء کی مثالی کردار اور بلوچ عوام کی نظریاتی وابسطگی سے ریاست کی عملداری  مین جمود آیا ہے

Exit mobile version