سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچ طالب علم اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق وائس چئیرمین...

بلوچ طالب علم اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق وائس چئیرمین فیروز بلوچ بازیاب

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ طالب علم اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق وائس چئیرمین فیروز بلوچ 21 مہینے کے بعد آج پاکستانی ٹارچر سیل سے بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 29 مئی 2019 کو پاکستانی قابض فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان کے شہر قلات سے جبری اغواء ہونے والے بلوچ طالب علم بازیاب ہوگئے۔

فیروز بلوچ طلباء تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق وائس چئیرمین ہیں۔ آج وہ نوشکی سے بازیاب ہوگئے ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے فیروز بلوچ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبُک پر بیان جاری کرتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے جبری طور پر لاپتہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین فیروز بلوچ آج بازیاب ہوئے ہیں۔ فیروز بلوچ 29 مئی 2019 کو قلات سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے اور آج انہیں بخیر و عافیت نوشکی میں رہا کیا گیا۔ ہم قوم دوست, انسان دوست اور اُن تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فیروز کی رہائی کےلیے آواز اٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز