پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبلوچ طلباء کی فورسز ہاتھوں جبری طور پر اغواء کا سلسلہ بدستور...

بلوچ طلباء کی فورسز ہاتھوں جبری طور پر اغواء کا سلسلہ بدستور جاری

قلات( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو بلوچ طالب علموں کو پاکستانی فورسز نے قلات میں بس سے اتار کر جبری طور پر اغواء کر لیا.، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے بلوچ طلباء کی شناخت جمیل ولد حاجی آدم اور انجینئر فیروز ولد عبدالحکیم سکنہ خدابادان پنجگور کے ناموں سے ہو گئی ہیں.
یاد رہے گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بلوچ طلباء کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغواء کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے گزشتہ ہفتے کراچی سے پاکستانی ایجنسیوں نے ایک بلوچ آفیسر رحمدل اور ایم فل کے اسٹوڈنٹ ناصر عظیم کو جبری طور پر اغواء کر لیا تھا اور اسی طرح بہاولپور سے ایک بلوچ طالب علم کو بھی اغواء کیا گیا تھا جن کی اغواء نما گرفتاری کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹ سمیت انسانیت دوستوں نے سوشل میڈیا میں مہم چلایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ بلوچ طلباء کو پاکستانی غیر قانونی حراست سے بحفاظت بازیابی کیلئے انسانیت دوست سمیت اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز