پنجشنبه, سپتمبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچ طلباء کے مطالبات منظور، پنجاب حکومت کی جانب سے نئے اسکالرشپ...

بلوچ طلباء کے مطالبات منظور، پنجاب حکومت کی جانب سے نئے اسکالرشپ کا اعلان

 

لاہور (ہمگام نیوز) بلوچ طلباء کے مطالبات پنجاب حکومت کی جانب سے منظور، حکومت پنجاب کی جانب سے طلباء کیلئے اسکالرشپ کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلباء کیلئے 4 سالہ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کردیا۔

گورنر پنجاب نے 22000 نئے اسکالرشپ کا اعلان کیا، جن میں 1216 اسکالرشپ 100% اور 18345 50% کے اسکالرشپ ہیں، جبکہ موجودہ طلباء کیلئے برقرار کردیے گئے ہیں۔

بلوچ طلباء کی طرف سے بھی میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ طلباء کے مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں اور مزید تفصیلات کچھ دیر بعد پریس کانفرس کرتے ہوے بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز