کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے اقوام عالم کی توجہ پاکستانی فوج کی دہشتگردی کی جانب مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے کیلکور میں پاکستان آرمی نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے سول آبادیوں پر شیلنگ کرکے دس بلوچوں کو شہید اور کئی کو زخمی کیا ہے۔اور چالیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے.ل
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا بلوچوں پر ریاست پاکستان کی جانب سے جبرو تشدد میں روز بروز تیزی آرہی ہے، اور سول آبادیوں پر بمباری اور شیلنگ کے واقعات تسلسل سے پیش آ رہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں.
پاکستان آرمی نے کیلکور میں میر مراد کے گاؤں پر بمباری کے بعد مختلف علاقوں میں جارحیت کرتے ہوئے مزید تین غیر مسلح بلوچ فرزندوں کو شہید کردیا۔ کولواہ اورکیلکور میں جاری فوجی جارحیت کے دوران مزکورہ پہاڑی علاقوں سے چالیس سے زائد افراد کو جبری گرفتار کر کے فوجی چھاونیوں میں منتقل کردیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت درج زیل ناموں سے ہوئی، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے لیمبو ولد دوستین، اللہ داد ولد خالق، دلجان ولد مدد، رکّو ولد مدد، واھگ ولد مدد، بخشو ولد غمانی، حیدر ولد غلام محمد، بشیر ولد کریم داد، دین محمد ولد رحمت، حمل ولد بشیر، پیر بخش ولد مولا بخش، چارو ولد حیدر، رشید ولد حیدر، غمانی ولد گاجیان، امام ولد گاجیان اور شوکت ولد تلاہو شامل ہیں.
ایف بی ایم کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بلوچ قوم کی نسل کشی اور وسائل کی لوٹ مار میں ملوث قابض پاکستان کو بین الاقوامی فورم پر جواب دہ بنایاجائے۔ تاکہ بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم کو روکا جاسکے۔