کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی نے قابض پاکستانی فوج پر بولان کے علاقے سانگان میں ہونے والے بم حملے کی ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل ویب چینل پر جاری کی۔ حملے میں بلوچ لبریشن آرمی نے قابض فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے حملے کے بعد ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے یہ حملہ 20 جنوری کو کیا گیا تھا جس میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے قابض پاکستانی آرمی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے پر خچے ہوا اُڑ جاتے ہیں۔


