کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹیلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن اخبارات میں غلطی سے ریاستی مخبر محمود کے جگہ اسد قادر نامی شخص کا نام شائع کیا گیا تھا ہم اس بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ اسد قادر نامی شخص کے قتل سے ہمارے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ہے جس شخص کو گزشتہ دن حب ساکران میں ہلاک کیا گیاوہ ریاستی مخبر محمودتھے جوکہ مختلف واقعات کے مخبری اورخصوصاً حب رمضان گوٹھ میں ہونے والے آپریشن میں ملوث تھے۔ جنگ آزادی میں قومی تحریک کے خلاف قابض ریاست سے کسی بھی طرح کے تعاون کرنے والوں کوکسی بھی صور ت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔