دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچ مزاحمتکاروں کی مندپولنگ اسٹیشن پر حملہ سے ایک اہلکارہلاک 10...

بلوچ مزاحمتکاروں کی مندپولنگ اسٹیشن پر حملہ سے ایک اہلکارہلاک 10 زخمی ہوئے

کوئٹہ: ( ہمگام نیوز ) اطلاعات ہے کہ مند میں قائم پولنگ اسٹیشن پر بلوچ مسلح مزاحمتکاروں نے راکٹ گولو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔ اور10 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے مند میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پرجانبحق اور 10 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز