پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںبلوچ مہاجرین کا قتل، پاکستان اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا:...

بلوچ مہاجرین کا قتل، پاکستان اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا: میر عبدالنبی بنگلزئی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنماء میر عبدالنبی بنگلزئی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر گذشتہ روز افغانستان کے ولایت کندھار کے سرحدی علاقے ‏اسپین بولدک میں مسلح افراد کے ہاتھوں چار بلوچ مہاجرین کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ فرزندوں غلام نبی بگٹی، جنگی بگٹی، سکا بگٹی اور امیر جان بگٹی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ہم امید کرتے ہے کہ ان کی قربانیاں بلوچستان کے آزادی کی صورت میں رنگ لائیگی۔

میر عبدالنبی بنگلزئی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی آزادی کی جنگ میں بلوچوں کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں قابض پاکستانی حکمرانوں کی طرف سے پشتون قوم سے تعلق رکھنے والے اپنے ایجنٹس کو بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کے خلاف استعمال کرنا قابلِ مذمت اور قابلِ نفرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ اور پشتون اقوام کے ہزاروں سالوں پر محیط ہمسایہ دارانہ اور برادرانہ رشتوں کو بگاڑنے اور توڑنے کی سازش میں پاکستانی ریاست کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی، امید ہے بلوچ قوم کی طرح پشتون، سندھی اور دیگر محکوم اقوام پاکستانی ظلم و جبر کو اب کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

واضع رہے بلوچستان میں دو دہائیوں سے جاری پاکستانی فوج کی جارحیت سے تنگ آکر بلوچ مہاجرین ہمسایہ ملک افغانستان کی طرف ہجرت کو مجبور ہوگئے۔اب وہاں بھی قابض پاکستانی ریاست اپنے کرایہ کے قاتلوں کے ذریعے بلوچ مہاجرین کو مسلسل نشانہ بنایا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز