چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبلوچ مہاجرین کے قتل پرانٹرنیشنل ادارہ برائے مہاجرین کی چشم پوشی شرمناک...

بلوچ مہاجرین کے قتل پرانٹرنیشنل ادارہ برائے مہاجرین کی چشم پوشی شرمناک عمل ہے:نواب براہمدغ بگٹی

 

جنیوا(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچ قوم دوست آزادی پسند رہنما اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے افغانستان میں مقیم 4 بگٹی مہاجرین کے قتل پر سخت رد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئیٹر میں اپنے آفیشل اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشل ادارہ برائے مہاجرین کی چشم پوشی شرمناک عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری اپنے اس ٹوئیٹ میں قوم دوست رہنما نواب براہمدغ بگٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بلوچ مہاجرین کی سفاکانہ شہادت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ایک اور وحشیانہ حملے میں مزید چار بگٹی نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز