سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبلوچ نوجوانوں کو دھوکہ کے تحت نام نہاد جشن آزادی میں شامل...

بلوچ نوجوانوں کو دھوکہ کے تحت نام نہاد جشن آزادی میں شامل کرایا جارہا ہے.ہمگام رپورٹ

ہمگام نیوز رپورٹ:مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستان کی نام نہاد یوم آزادی 14 اگست کو کامیاب بنانے کے لیے فوج، ایف سی اور آئی ایس آئی کی زیر نگرانی میں کوئٹہ میں ایک گرینڈ فوجی جرگے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس کو کامیاب بنانے کے لیے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے یونیورسٹیوں کے طلبا اور طالبات کو شامل کرانے کے لیے انہیں آل پاکستان ٹور کے نام پر ٹور کے جھانسے دے کر انہیں کوئٹہ میں فوجی جرگے میں لایا جائے گا تاکہ چودہ اگست میں جشن آزادی کے نام دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ بلوچستان کے لوگ قابض ریاست پاکستان سے خوش ہیں اور صرف چند افراد ریاست کے خلاف ہیں.
اس وقت کراچی میں تربت یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کو تربت یونورسٹی کے انتظامیہ نے دھوکے میں رکھ کر آل پاکستان ٹور کے نام پر 14 اگست کو کوئٹہ میں فوجی جرگے میں شامل کرانے کی پلاننگ کی ہے تاکہ پاکستانی قابض کی نام نہاد یوم آزادی کے پروگرام کو کامیاب کرایا جاسکے۔ آزادی پسند حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچ نوجوان پاکستان سے نفرت کرتے ہیں تو وہ کسی بھی صورت پاکستانی پروگراموں کا بائیکاٹ کرتے ہیں اسی لیے اب بلوچ اسٹوڈنٹس کو دھوکہ کے تحت پاکستانی پروگراموں میں شامل کروایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز