کیچ (ہمگام نیوز) بی این ایم پاکستانی الیکشن کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے بلوچ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ان نام نہاد انتخابات میں حصہ نہ لے۔
غلام قوموں کی تقدیر طفیلی جمہوریت اور قبضہ گیر کے ماتحت جعلی انتخابات کے ذریعے نہیں بدلتیں بلوچ قوم کو آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر غلامی کے طوق سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔
قوم کسی بھی نعرے اور کسی بھی قسم کے بہکاوے میں آئے بغیر نام نہاد انتخابات کو مسترد کردے۔