کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کل کوئٹہ میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ایک بزر گ خاتون تاج بی بی کو دن دہاڑے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ان کے شوہر شدید زخمی ہوئے ۔ بی وائی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انتظامیہ کی طرف سے خاندان کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کریں۔ اپنے اعلامیے میں انہو ں نے کل بروز منگل 27 ستمبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔