کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کے بعد بلوچستان میں کورانا وائرس سے متاثر ہونے والی افراد کی کل تعداد 32052 ہو گئی ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ بلوچستان کے 8 علاقوں میں 22 کیسز سامنے آچکی ہے جس کے بعد مقبوضہ بلوچستان میں کروانا سے متاثرہ افراد کی تعداد 32052 ہو گئی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 17 افراد اب صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد کم ہوکر 31549 ہوگئی جبکہ مقبوضہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 154ہے جن میں سے 5 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان میں سے 3 کو ہائی آکسیجن فلور پر رکھا گیا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 372 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
مزید رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں 592 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 22 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 172 افراد کے نتائج آنے باقی ہیں ۔جبکہ مقبوضہ بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 349 اموات ہوچکی ہیں ۔