جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںبلیدہ: قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں...

بلیدہ: قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

 

بلیدہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ۔

تفصیلات کے مطابق کل مغرب کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے بلیدہ الندور کوچگ گرداک میں ایف سی کی چوکی پر خودکار اسلحہ سے حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں مارٹر کے متعدد گولے فائر کئے۔

بلوچستان کے طول و ارض میں قابض پاکستانی فوج پر اس طرح کے حملے ہمیشہ سے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ مزاحمتی مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں مگر اس حملے کو تاحال کسی مسلح تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز