یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلیدہ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل...

بلیدہ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سےسیٹلائٹ فون کےذریعے کہا کہ آج سرمچاروں نے بلیدہ میں قابض فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ الندور زیردان میں آپریشن کرکے واپس جا رہے تھے۔اس حملے میں ہمیں بلوچ ریپبلکن آرمی(بی آر اے) کی کمک بھی حاصل رہی۔ پاکستانی فوج نے آبادی پر حملہ کرکے ایک بچی سمیت امیر بخش بلوچ اور رشید بلوچ کو شہید کیا۔پاکستان کی بربریت کا شکار ہونے والے شہید وں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ سرمچاروں نے فوج پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج تمام جنگی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے ایک عرصے سے پورے بلوچستان میں سول آبادی میں گھس کر گھروں کوجلانے ، عام آبادی پر بمباری اور نہتے لوگوں کی قتل و اغوا جیسے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث پاکستانی فوج کو عالمی قوانین کے مطابق سزا کا حقدار قرار دیا جائے۔ ان حالات میں دنیا کے مقتدرہ قوتوں کی خاموشی بلوچستان میں ایک بڑے انسانی المیہ کو جنم دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز