Homeخبریںبلیدہ میں معصوم بچے کی شہادت کا واقعہ دل پژمردہ کر دینے... خبریں بلیدہ میں معصوم بچے کی شہادت کا واقعہ دل پژمردہ کر دینے کے مترادف ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) 0 636 04/10/2021 Share FacebookTwitterPinterestWhatsApp کراچی(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سی۔ٹی۔ڈی اور پولیس کی جانب سے معصوم رمیز خلیل کو فائرنگ کرکے نشانے بنانے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں وہ بچہ جس نے ابھی تک جینا شروع نہیں کیا تھا جو ابھی تک زندگی کے نشیب و فراز سے نا آشنا تھا جس کو اپنے مستقبل اور حال کی فکر کرنے سے پہلے ہی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، وہ بچہ جس نے ہر ظلم کے خلاف صدا بلند کی، جس نے کلثوم کی خاطر صدا بلند کی، جو برمش کے احتجاجی مظاہروں کا حصہ رہا۔ آج اس کی لاش انصاف کی تلاش میں رکھی ہوئی ہے۔ بلیدہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے معصوم بچوں پر گولی برسانا ظلم و بربریت کی انتہا ہے اور چادر چار دیواری کی پامالی کرنا یہ تمام عوامل رنجیدہ کرنے والے عوامل میں سے ہیں۔ اس طرح کے واقعات بلوچستان میں لا قانونیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آئے دن بلوچستان میں دلسوز واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کمسن رمیز خلیل کا بے رحمانہ قتل اور کمسن رایان کو زخمی کرنا بلوچستان میں ظلم و بربریت کی واضح نشانی ہے۔ اس طرح کے واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ بلوچستان میں فورسز کس طرح سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس طرح کی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والے واقعہ پہلا نہیں ہے اور نہ ہی آخری ہوگا۔ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں اور جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروش کے درمیان کے تمام روابط کی نظر معصوم عوام کو نہ بنایا جائے۔ Share FacebookTwitterPinterestWhatsApp Previous articleمغربی بلوچستان اِسپند میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمدNext articleشہید رامز مارچ تربت ٹو کوئٹہ باقائدہ روانہ ہو چکا ہے یہ بھی پڑھیں انٹرنشنل انتونیو گوٹیرس کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی فیصلے کی مذمت 25/11/2024 انٹرنشنل نیوزی لینڈ کا حوثی گروپ اور لبنانی حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان 25/11/2024 انٹرنشنل لبنان : سرحدی علاقوں میں لڑائی، حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے چھ ٹینک تباہ کر دیے 25/11/2024 فیچرز نتيجة للمشاورات الثلاثية بين الصين وإيران وباكستان ، سوف تتسارع الإبادة الجماعية للبلوش. حیربیار مری 24/09/2023 ندعم حقوق الإنسان للبلوش وندعم حركتهم التحريرية من أجل الاستقلال, احمد عارف 26/03/2024 برلماني ألماني يطالب بالإفراج عن جمشيد حسن زاهي وسجناء سياسيين إيرانيين آخرين 05/08/2023 البلوش في حالة حرب، وأي تعاون مع باكستان المحتلة ضد القضية الوطنية البلوشية سوف يعتبر معاديا للبلوش. حركة بلوشستان الحرة 24/04/2024 Load more