بلیدہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
بلیدہ کے علاقے تاپلو میں سرمچاروں نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں امام بخش ولد رحیم اور شہداد ولد یاسین کو گرفتار کرنے کے بعد انکو ہلاک کیا ہے۔ انکے ساتھ موجود اسلحہ و دیگر سامان ضبط کر لیے گئے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ دو نوں کارندے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے لیے کافی عرصے سے کام کر رہے تھے اور بلیدہ،زاعمران،و گرد نواع میں ظہور بلیدئی کی سربرائی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ تھے اور زخمی حالت میں مذکورہ بلوچ قوم دشمن کارندوں نے اپنے دیگر کئی ساتھیوں کے نام و دیگر راز بھی افشاں کیے،۔
قومی آزادی کی جہد کے خلاف وہ تمام افراد سرمچاروں کے نشانے پر ہیں جو پارلیمانی دہشت گردوں کے ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ اور معاون کار ہیں۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ قوم ریاستی ایجنٹوں،ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں و فوجی قافلوں سے دور رہیں،بی ایل ایف کے سرمچار انکو کسی وقت اور کسی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔


